شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سےشراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔