پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اور اُس کے بیٹے کیخلاف لڑکی اغوا کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں سابق ایم پی اے سردار شہریار شر اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو کئی روز سے ہراساں کیا جا رہا تھا، اب سردار شہریار شر اور دیگر افراد نے گھر سے اغوا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر بیٹھےاسلحہ لائسنس کی تجدید کروانے کا طریقہ کار جانیے
رپورٹ کے مطابق تھانہ اے سیکشن میں درج مقدمے میں وکلاء تحفظ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما شہر یار خان کا کہنا ہے کہ مدعی کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، میرا کسی مجرم یا ڈاکو سے کوئی تعلق نہیں۔