اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کیسے کروائیں؟

Oct 21, 2025 | 09:45:AM
اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کیسے کروائیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید انتہائی آسان ہوگئی ہے۔

شہری اب گھر بیٹھے درخواست جمع کرواکر اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کروانی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:بارش سے متعلق،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا جاتا ہے، او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔

یہ پڑھیں: نادرا کے سسٹم میں شہری اپنا فون نمبر کس طرح اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں؟
اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، ای میل اپ ڈیٹ کرنے کےلیے مذکورہ طریقہ لاگو ہوگا۔

ایک فعال موبائل نمبر کو اپنے نادرا پروفائل سے جوڑ کر شہری اپنے سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔