جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ،محافظ جاں بحق

Oct 21, 2023 | 21:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنماہ سردار اکبر خان ناصر کی گاڑی پر مسلح افراد نے  فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک محافظ جاں بحق جبکہ  سردار اکبر خان ناصر سمیت دو دیگر محافظ زخمی ہو گئےْ۔

تفصیلات کے مطابق دکی جھالار کے علاقے میں مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماہ سردار اکبر خان ناصر کی گاڑی پر فائرنگ کردی،رسالدار میجر لیویز علی محمد شادوزئی کے مطابق فائرنگ سے سردار اکبر خان ناصر کا محافظ حکمت اللہ ولد سفر محمد قوم اسحاق زئی جاں بحق  ہوگئے جبکہ سردار اکبر خان ناصر اور انکے دیگر دو محافظ عصمت اللہ ولد محمد عیسی زخمی ہوگئے،واقع میں زخمی ہونے والے سردار اکبر خان ناصر اور انکے محافظ عصمت اللہ کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا،تاہم سردار اکبر خان ناصر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سردار اکبر خان ناصر سابق چیف سیکرٹری بلوچستان میجر (ر)اشرف خان ناصر کے بھائی جبکہ سابق نگران صوبائی وزیر سردار یحی خان ناصر کے چچا تھے،واقع زمین کے تنازعے پر پیش آیا ،واقع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی غلام مصطفیٰ بلوچ رسالدار لیویز میجر علی محمد شادوزئی،رسالدار اسرار احمد ترین کی سربراہی میں لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔