کلر کہار: سالٹ رینج میں ٹریلر اور بس میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Oct 21, 2022 | 11:18:AM
کلر کہار: سالٹ رینج میں ٹریلر اور بس میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چکوال کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر سالٹ رینج میں ٹریلر اور مسافر بس میں تصادم سے مسافر بس کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیون میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تمام جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسافر بس مردان سے لاہور جا رہی تھی جس دوران ایک ٹریلر کے بریک فیل ہونے کی صورت میں یہ حادثہ پیش آیا۔