راولا کوٹ۔۔سکول وین کو خوفناک حادثہ۔۔ 3بچے جاں بحق

Oct 21, 2021 | 16:28:PM
راولا کوٹ۔۔سکول وین کو خوفناک حادثہ۔۔ 3بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کشمیر ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں ایک سکول وین کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا،تین طلبہ جاں بحق جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پونچھ ڈویثرن کے صدر مقام راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھائی گلہ سے سکول کے بچوں کو لیکر بن بہک جانے والی سکول وین کو تولی پیر رابطہ سڑک پر چڑہائی چڑھنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی ،جس سے سکول وین گہری کھائی میں جا گری،وین پر سوار اٹائیس طلبہ اور طالبات شدید زخمی ہو گئے جنہیں شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ پہنچایا جا رہا ہے۔

خیال رہےعینی شاہدین کے مطابق لوڈ ٹرک چڑہائی چڑھ رہا تھا کہ اس کی بریک فیل ہو گئی اور پیچھے چلنا شروع ہو گیا جس نے اپنے پیچھے آنے والی سکول وین کو ٹکر ماری جو گہری کھائی میں جا گری۔ جس پر سوار تین طلبہ جان بحق جبکہ چھبیس زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      خورشید شاہ کو جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا: بلاول بھٹو