سالگرہ منانے ہوٹل آئی فیملی نے بل دیکھ کر  ایسی حرکت کردی کہ ویٹرس بھی دنگ رہ گئی

Oct 21, 2021 | 00:36:AM
ہوٹل،سالگرہ،ویٹرس،ٹپ،بل،ہنگامہ
کیپشن: ویٹرس،فائل فوٹو

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریسٹورنٹ کمپنی ہوٹرز کی ایک ویٹرس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر بتایا کہ ایک بار ایک فیملی ہمارے ریسٹورنٹ پر آئی۔ آدمی کی سالگرہ تھی اور اس کی اہلیہ اور بچے اس کی سالگرہ منانے کے لیے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے جی بھر کے کھانا کھایا اور مشروبات سے لطف اندوز ہوئے مگر جب بل آیا تو خاتون مشتعل ہو گئی۔ ”ان کا بل 624ڈالر بنا ۔ جب میں بل لے کر آئی تو خاتون غصے سےمجھے کہنے لگی کہ تم نے ہمیں پہلے کیوں نہیں بتایا کہ ان چیزوں کا بل اتنا زیادہ ہو گا۔

ویٹر س کا مزید کہنا تھا کہ  خاتون نے حقارت سے کہا کہ اب تمہیں ٹپ  بھی نہیں ملے گی۔ جاتے ہوئے خاتون نے کیچپ اور بچے ہوئے مشروبات کا اتنا برا حا ل کیا کہ میں دنگ رہ گئی۔ مجھےٹپ بھی نہیں دی۔ اس کے علاوہ بل پر بھی انتہائی تلخ جملہ  لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل