وزارت داخلہ میں افسران کی نئی تقرریاں اور تبادلے

Nov 21, 2025 | 20:42:PM
وزارت داخلہ میں افسران کی نئی تقرریاں اور تبادلے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزارت داخلہ میں 8 افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے، 3 نئی خواتین افسران کو بھی پہلی تعیناتیاں مل گئیں۔

احمد عالم ایس او آئی سی 2 تعینات کر دیا گیا ، خاتون افسر ماہ نور ای او سول آرمڈ فورسز کوآرڈینیشن تعینات ہو گئیں، خاتون افسر تقویٰ خان ایس او پی ای 2 تعینات ،مائرہ مدثر پولیٹیکل ایکسٹرنل 4 تعینات ہو گئیں ۔

ڈاکٹر غلام محمد محمودی کا سول آرمڈ فورسز ونگ سے تبادلہ ، ڈاکٹر محمودی کو ایس او ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔

خواجہ ہمیل کوریجا کو آئی سی ٹی ون اور ٹو کا چارج دے دیا گیا ، عاصم قریشی کو ایس او آئی سی ون اور ایس او آئی ٹی اے تعینات کر دیا گیا ،ڈاکٹر مدثر رحمان ایس او سی ڈی اے 2 اور سیکشن سی ڈی اے 3 کا قلمدان بھی دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا