شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چشتیاں میں 19 سالہ مہناز بی بی کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر چشتیاں میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں شوہر، سسر اور دیور سمیت مرکزی ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،سسرال کی جانب سے واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش، گردن پر پھندے اور جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہر مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ عورت کے کردار پر شک کو جواز بنا کر تشدد اور قتل کرنے والوں کے لیے پنجاب میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے حساس مقدمات میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بغیر کسی دباؤ کے تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔