کار سرکار میں مداخلت کیس: عمران خان کی ضمانت میں توسیع، طبی رپورٹ طلب

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

Nov 21, 2022 | 11:07:AM
کار سرکار میں مداخلت کیس: عمران خان کی ضمانت میں توسیع، طبی رپورٹ طلب
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اُن کی طبی رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے پر کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔

عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی سماعت میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پروین رحمان قتل کیس، ملزمان کی سزائیں کالعدم، رہائی کا حکم

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین لاٹی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں  ہو سکے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔