زخمی ہرن علاج کرانےخود ہی ہسپتال پہنچ گیا۔۔ویڈیو وائرل

Nov 21, 2021 | 18:54:PM
زخمی ہرن ہسپتال آمد
کیپشن: زخمی ہرن ہسپتال پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا میں ایک  زخمی ہونے والا ہرن  خود ہی ہسپتال پہنچ گیا۔اسکیلیٹر کی مدد سے دوسری منزل پر پہنچا تو لوگوں نے پکڑ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن ہسپتال کے اندر داخل ہوتا ہے ۔اسکیلیٹر پر چڑھ کر دوسری منزل پر پہنچ جاتا ہےجہاں پر موجود لوگ اسے پکڑ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ہائی وے پر ڈالروں کی بارش۔لوگوں نےجیبیں بھرنا شروع کر دیں

ہسپتال کے سی سی ٹی وی سے بنی ہرن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ہسپتال  میں ہرن کے داخل ہوتے ہی سب اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق یہ واقعہ امریکی ریاست لازیانا کے لیڈی آف دی لیگ میڈیکل سنٹر میں پیش آیا ۔ ہرن کو لوزیانا وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ کے ایک ٹرک میں لاد کر باہر لایا گیا۔

لوزیانا کے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق 4 سالہ ہرن کو ہسپتال کے سامنے گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔ بعد ازاں طبی معائنے کے بعد ہرن کو شدید چوٹیں آنے کی تصدیق کی گئی ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی خلل نہیں پڑا  ۔

یہ بھی پڑھیں:ذہین ہاتھی نےجنگلے کی باڑ کیسے عبور کی۔۔۔؟ ویڈیو وائرل