ذہین ہاتھی نےجنگلے کی باڑ کیسے عبور کی۔۔۔؟ ویڈیو وائرل

Nov 20, 2021 | 15:55:PM
باڑ کراس کرتے ہاتھی کی تصویر
کیپشن: باڑ کراس کرتے ہاتھی کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگل میں ایک ہاتھی نے جنگلے میں لگی باڑ کو  کیسے عبور کر لیا   ، ویڈیو وائرل۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ کے ذہن میں یہ خیال آرہا ہے کہ بھاری بھر کم ہاتھی کیسے باڑ کو عبور کرسکتا ہے تو اس مختصر کلپ کو دیکھ لیں ، جس میں ہاتھی کی ذہانت کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی ویڈیو ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی ایک جنگلے کے باہر کھڑا ہے اور گیٹ بند ہے، ہاتھی نے گیٹ کو گرانے کے بجائے، ریلنگ پر چڑھ کر اسے عبور کرنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

 ہاتھی ریلنگ پر ایک پاؤں رکھتا ہے تو اس کا توازن بگڑنے لگتا ہے مگر وہ خود کو سہارا دیکر اسے عبور کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اسے پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا طریقہ لایا جائے کہ باڑ لگائے بغیر ان کے گزرنے کو یقینی بنایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کتے اور بلی کی آواز نکالنے والے طوطے کی ویڈیو وائرل