امریکی ہائی وے پر ڈالروں کی بارش۔لوگوں نےجیبیں بھرنا شروع کر دیں

Nov 21, 2021 | 11:43:AM
امریکی شاہراہ پر نوٹوں کی بارش
کیپشن: نوٹوں کی بارش،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں اس وقت ڈالروں کی برسات شروع ہو گئی جب ہائی وے پر چلتے ہوئے ٹرک کا دروازہ کھل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی مشہور شاہراہ پر ہزاروں ڈالر اس طرح بکھرے ہوئے تھے جیسے ابھی ابھی ڈالرز کی بارش ہوئی ہو ۔تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا کیونکہ کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتر بند ٹرک سے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگوں نے اپنی گاڑیاں روکنا شروع ہو گئے اور شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:      میزائل تجربہ ناکام۔۔۔۔۔سپر پاور امریکہ کو بڑا جھٹکا

 تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔پولیس افسر نے کہا کہ شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:     امریکہ سے کھربوں ڈالر زیادہ کا مالک ۔۔۔۔ چین دنیا کا امیر ترین ملک