”آپ لوگوں کو کیوں مارتے ہو؟؟“سیف علی خان کے بیٹے کا معصوم سوال

Nov 21, 2021 | 16:18:PM
سیف علی خان کے بیٹے کا معصوم سوال
کیپشن: سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور کیساتھ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہونیوالی فلم ببلی اوربنٹی ٹو کی تشہیر کے دوران سیف علی نے بتایا کہ ان کا بیٹا ان سے پوچھتا ہے آپ اس فلم میں اچھے کیوں ؟؟ آپ لوگوں کو مارتے ہو؟
تفصیلات کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران ایک پروگرام میں سیف علی خان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا تیمور ہیرو اور ولن میں فرق سمجھتا ہے۔ " وہ کہتا ہے، 'تم اس فلم میں اچھے کیوں ہو؟ کیا تم اس فلم میں لوگوں کو مارتے ہو؟ تم اس فلم میں کیا کردار اداکررہے ہو؟
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ کو مینٹل ہسپتال بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
تو میں نے اسے کہا کہ نہیں اس فلم میں ٹھیک کردار ہے جو کسی کو مارتا نہیں بس وہ ایک مکار کردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ ایک ڈرامہ ہے ۔۔
یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما نے منہ بنایا۔۔ویرات کوہلی نے تصویر شیئر کردی