معروف پا کستانی کر کٹر سمیع اسلم کیلئے اچھی خبر

Nov 21, 2020 | 20:44:PM
معروف پا کستانی کر کٹر سمیع اسلم کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کے ساتھ پی سی بی حکا م کا سو تیلی ماں وا لا رویہ ، مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر سمیع اسلم امریکا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور وہ مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے ہی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سمیع اسلم اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے سفر اور رہائش کیلئے ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ سمیع اسلم کا امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور وہ 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے۔ اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے رائونڈنڈ سے پہلے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ سمیع اسلم رواں سیزن میں بلوچستان کی ٹیم میں شامل تھے۔سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ یا د رہے کہ دیگر کئی ممالک کے کرکٹرز بھی امریکا کی جانب سے کھیلنے کا عمل شروع کر چکے ہیں۔ جس سے نظرا ندا ز کئے جانے وا لے کرکٹر ز کو نیا چا نس مل جا ئیگا۔