سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ،سردیوں کی چھٹیاں بھی نہیں ہوں گی

Nov 21, 2020 | 13:14:PM
سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ،سردیوں کی چھٹیاں بھی نہیں ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی تاہم ایس او پیز پر مزید سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں سیکرٹری اسکولز، سیکرٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے سندھ کا مؤقف طے کرنا تھا، چاہتے تھے کہ سندھ میں تعلیم سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔سعید غنی نے بتایا کہ اسٹیرنگ کمیٹی سندھ کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہو گی،  تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل کیا جائے گا۔


وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ جو تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن کی طرف جانا چاہیں جا سکتے ہیں ۔ووڈ کے کیس بڑھ رہے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد تک بھی گئی۔عید غنی نے بتایا کہ وفاق سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے کا کہ رہا ہے، اجلاس میں این سی او سی کی تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔وفاق کا مؤقف ہے کہ 25 نومبر تا 24 دسمبر تک بچوں کواسکول کے بجائے گھر پر تعلیم دی جائے، وفاق کا مؤقف ہے کہ والدین اسکولز جا کر اساتذہ سے ہفتہ وار ہوم ورک لیں۔