اے ایس آئی بلاول وسان کا لرزہ خیز قتل.. پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر

Nov 21, 2020 | 00:15:AM
اے ایس آئی بلاول وسان کا لرزہ خیز قتل.. پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلاول وسان کی دونوں ٹانگیں بازوں اور دونوں ہاتھ کاٹ کرقتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر آگ لگائی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بلاول وسان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلاول وسان کے سر سے مغز کو نکال کر کچلا گیا ۔دونوں ٹانگیں بازوں اور دونوں ہاتھ کاٹ کرقتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر آگ لگائی گئی۔ 

خیرپورپولیس  نے پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان اور نواب وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کے مبینہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم فراز راجپوت کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی خیرپورامیر سعود مگسی کے مطابق ملزم کو موبائل ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے دیگر ملزم  بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں۔