پاکستان پہلا ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا،ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی؛شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے پہلا ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے،دنیا میں منفرد مثال پاکستان،چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے،چینی صدر ،وزیر اعظم اور چینی قیادت کو خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے بے مثال ساتھ دیا،وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی،سی پیک صدر شی چن بنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا عملی مظہر ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلئے اہم ہے،2010 کا سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے بے مثال ساتھ دیا،پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے،پاک، چین دوستی سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے،انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین نے 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،آج چین کی اقتصادی اور فوجی قیادت دنیا کیلئے مثال ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ زراعت میں جدت کیلئے چین پاکستان کی مدد کررہا ہے،ایک ہزار پاکستان زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی،سی پیک2.0میں زراعت،آئی ٹی،مصنوعی ذہانت،کان کنی ومعدنیات کا شعبہ ترجیح ہیں،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا؛ صدرمملکت