پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا؛ صدرمملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہے کہ چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا،دوطرفہ تعلقات کو عوامی،سیاسی،ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی کی پائیداری اور توانائی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے، ان کا کہنا تھاکہ صدر شی چن پنگ کی قیادت نے تعلقات کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا،چین کی ترقی،جدت،غربت کا خاتمہ دنیا کیلئے مثال ہے،دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات سے مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع کھلے۔
ان کا کہناتھا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ،سیکیورٹی،گورننس اقدامات پر چین کا کردار لائق حسین ہے،گوادر بندر گاہ کی تعمیر چین کی جانب سے عظیم تحفہ ہے،پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک امن ،استحکام،کثیر ا لجہتی ترقی کیلئے مل کر کام کررہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرلیا