پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔
سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ایورسٹ سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8848 میٹر ہے، سلمان عتیق نے گزشتہ سال نیپال میں ماسلو کی چوٹی بھی سر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قومی ٹیم سے چھٹی کا امکان