سولر سسٹم پر کنکشن التواء کا شکار،ناقص کارکردگی پرافسران کا بونس بند کرنےکا فیصلہ

May 21, 2026 | 18:08:PM
سولر سسٹم پر کنکشن التواء کا شکار،ناقص کارکردگی پرافسران کا بونس بند کرنےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) وزارت پاور ڈویژن نے  سولر سسٹم پر کنکشن التواء کا شکار ہونے پر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئےافسران کا بونس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وزارت پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پر کنکشنز کو نہیں لگایا جا رہا،وزارت پاور ڈویژن نے ایس ڈی او،ایکسیئن اور ایس ایز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کافیصلہ بھی کیاہے۔

علاوہ ازیں، نیٹ میٹرنگ پر منتقل صارفین کے لئے نصب ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے کا نوٹس بھی لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عید تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری