آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی،شہری تلملااٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شہزاد خان ابدالی)آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے آفٹر شاکس سامنے آگئے اورروٹی کی قیمتیں بھی شوٹ کرگئیں۔
لاہور میں روٹی 17 سے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، گندم کی قیمت اوپن ہونے سے فی من آٹا 800 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
عوام روٹی کی قیمت میں اضافے پر تلملا اٹھے اوران کاکہناہے کہ مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں ،اب روٹی کھانے سے بھی گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں سماجی تحفظ کےمنصوبوں کے لیے 119 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
شہریوں کاکہناہے کہ دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کیونکہ کام ملتا نہیں اورروٹی مہنگی کرتے جارہے ہیں۔