دوبارہ حملے ہوئے تو جنگ مشرقِ وسطیٰ سے باہر جائے گی: پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے تہران کے خلاف دوبارہ حملے شروع کیے تو وہ اس بار جنگ کا دائرہ کار مشرقِ وسطیٰ سے باہر تک پھیل جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے تنازع کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کو قبول نہ کیا تو وہ اس پر دوبارہ حملے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ ایران پر بمباری کی نئی مہم کا حکم دینے کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم انہوں نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کے لیے آخری لمحات میں اسے ملتوی کر دیا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے ایک سخت گیر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیل اپنی بارہا کی اسٹریٹجک شکستوں سے سبق سیکھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایک بار پھر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت کی گئی تو جس علاقائی جنگ کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ اس بار خطے کی حدود سے باہر تک پھیل جائے گی، ہمارے تباہ کن وار ایسی جگہوں پر ہوں گے جن کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے، اور وہ تمہیں ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایبولا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی!پاکستان میں بھی ہنگامی الرٹ جاری
پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا اور اسرائیل نے دنیا کی مہنگی ترین فوجی طاقتوں کی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ایران پر حملہ کیا، لیکن ایران نے ابھی تک ان کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔