خیبر پختونخوا سے 809 پی ٹی آئی شرپسند گرفتار، دہشتگردی کے 18 مقدمات درج

May 21, 2023 | 11:13:AM
خیبر پختونخوا سے 809 پی ٹی آئی شرپسند گرفتار، دہشتگردی کے 18 مقدمات درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا  میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد احتجاج سے متعلق دہشت گردی کے 18 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  دہشت گری کے مقدمات میں نامزد ملزمان میں سابق صوبائی وزرا اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔پشاور  ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4  اور مردان ریجن میں دہشت گردی کی 3 ایف آئی آرز درج ہیں۔ پشاور میں 267، مردان میں 216  اور کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ضرور پڑھیں :سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی: آرمی چیف
پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد تمام صوبائی وزرا اوربیشتر اراکین اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔