گولڈن مین کی حمزہ شہباز سے ملاقات،اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا

May 21, 2022 | 22:49:PM
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گولڈن مین، ملاقات
کیپشن: حمزہ شہباز گولڈن مین کی شرٹ پر آٹو گراف دے رہے ہیں
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اسلام آباد کے گولڈن مین احسان کاظمی نے ملاقات کی ۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے گولڈن مین کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ گولڈن مین احسان کاظمی نے حمزہ شہباز کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گولڈن مین محمد احسان کاظمی سے گفتگو کے دوران کہاکہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں، کوئی نہیں روکے گا۔حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران محمد احسان کاظمی نے کہا کہ بہن بھائیوں کی خاطر گولڈن مین بن کر روزی کماتا ہوں، کپڑوں اور چہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔محمد احسان کاظمی نے کہا کہ آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں۔گولڈن مین کی خواہش پر وزیراعلی حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر کمی