ٹوئٹر نے صارفین سے تصدیق شروع کر دی

May 21, 2021 | 09:32:AM
ٹوئٹر نے صارفین سے تصدیق شروع کر دی
کیپشن: ٹوئٹر نے صارفین سے تصدیق شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے، اس سےقبل نومبر2017 ء میں اسےتنقید کےباعث بند کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر ایپلیکشن پرتصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائےگا، اس کےلیےصارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کےٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائےگی۔حکام کےمطابق چیک مارک کےساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ، اکاؤنٹ کےدرست ہونے کو ظاہر کرے گا۔

درست تصدیق کےلیےاکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا، ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ ہر6 ماہ کے دوران، ایکٹو رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:    ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ اہلیہ کی تدفین کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئے