شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

Mar 21, 2026 | 13:02:PM
شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں آج عید کو صبح سویرے بادل برس پڑے، شہر میں‌ موسلادھار بارش ہوئی۔

شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش برسی ہے، پنجاب، کے پی، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیر میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ 

کراچی کے علاقوں سی ویو، کلفٹن، اسکیم ت33، سائٹ ایریا میں بادل جم کر برسے، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ میں بھی مینہ زور سے برسا، شہر میں بارش کے باعث عید کے اجتماعات عید گاہوں سے مساجد میں منتقل کیا گیا۔ 

بارش کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور گزرنے والوں کو تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے، کچے علاقوں کی صورت حال زیادہ خراب ہو گئی ہے جہاں جگہ جگہ کیچڑ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار

سائٹ کے علاقے میں میٹروول میں بڑے نالے کا گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے، جس سے مرکزی سڑک کر نالے کا گندا پانی بہہ رہا ہے اور لوگوں کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سڑک پر حال ہی میں تعمیراتی کام بھی شروع کیا گیا ہے جس سے صورت حال مزید خراب ہے۔

لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے ، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 22 اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔