سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں شامل امریکاسمیت دیگر ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئس حکومت نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں، سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں شامل ممالک کو بھی اسلحے کی فراہمی معطل کردی۔
ادھر سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا، سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔
فرانسیسی صدر کے مشیر سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا بحران کا حل مذاکرات اور ڈائیلاگ میں ہے، چین اور فرانس کو مل کر مشرقِ وسطیٰ بحران کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا اسرائیلی فورسز پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، کئی عمارتیں تباہ، متعد د زخمی
ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام اماراتی صدر شیخ زاید تک پہنچایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔