برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

Mar 21, 2023 | 10:12:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 3روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 3روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

مرغی کا گوشت 3روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  516روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 336 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 344روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔      

مزید پڑھیں: کراچی: گیس کی آنکھ مچولی جاری، چولہے ٹھنڈے

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 232روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6840 روپے میں فروخت  ہوگی۔      

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مرغی کے گوشت کے قیمت میں 30 روپے کی کمی  کی گئی تھی۔