کراچی: گیس کی آنکھ مچولی جاری، چولہے ٹھنڈے

Mar 21, 2023 | 10:03:AM
کراچی: گیس کی آنکھ مچولی جاری، چولہے ٹھنڈے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جنہیں خریدنا شہریوں کے بس سے باہر ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی گیس لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سرکاری حج سکیم کے تحت صرف10ہزار درخواستیں جمع 

شہر میں ابراہیم حیدری، ماچھ گوٹھ رئیس، امروہی کالونی، کشمیر کالونی، بلدیا ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، ملیر، گڈاپ ٹاؤن، میمن گوٹھ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، خدا کی بستی، تییسر ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر اور میمن گوٹھ سمیت متعدد علاقے گیس کی بندش اور کمی کی وجہ سے متاثر ہیں۔