لاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Jun 21, 2026 | 19:46:PM
لاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا,محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ٹاؤنشپ، گرین ٹاؤن، کالج روڈ، باگڑیاں اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔

بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم میں بہتری آنے پر اہلِ لاہور کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لیے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ بھی کیا، دوسری جانب واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا ۔

 جیل روڈ 0.5، ایئرپورٹ0 ، ہیڈ آفس گلبرگ 0.8، لکشمی چوک 0، اپر مال 0.8، مغلپورہ 0، تاجپورہ 0، نشتر ٹاؤن 25.4، چوک ناخدا 0، پانی والا تالاب 0، فرخ آباد 0، گلشن راوی 0، اقبال ٹاؤن 3، سمن آباد 0.4، جوہر ٹاؤن 7.4، ڈیفنس روڈ 7.2، شادی پورہ 0 اور سگیاں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ 25.4 ملی میٹر بارش نشتر ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسیٔ آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی