ساندہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی

Jun 21, 2026 | 15:13:PM
ساندہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ساندہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں شہری پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری حمزہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، حکام کے مطابق بروقت علاج کے باعث متاثرہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ قائم

 شہریوں کا کہنا ہے کہہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے  مؤثر اقدامات کریں تاکہ پتنگ بازی کے دوران استعمال ہونے والی خطرناک ڈور سے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔