پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کو بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ ملے گی۔
قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کوبتایاگیاکہ نئے جہازوں کی لیز اور پرزہ جات کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نہیں لگے گا،خزانہ کمیٹی نے دیگر ایئر لائنز کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز فنان بل کا حصہ بنا دی۔
اجلاس کے دوران پی آئی اے کیلئے جہازوں کی لیز اور پرزہ جات کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا،سیکریٹری خزانہ نے کہاکہ گزارش ہے ٹیکس چھوٹ صرف پی آئی اے کی حد تک منظور کر لیں،سیدنویدقمرنے کہاکہ اگر پی آئی اے کیلئے ٹیکس چھوٹ ہے تو باقیوں کیلئے کیوں نہیں،کوئی درمیان کا راستہ بتائیں، پی آئی اے کیلئے چھوٹ ایک سال کیلئے کر دیں جس پرحکام نے کہاکہ فنانس بل کا حصہ نہ بنائیں اپنی تجاویز دے دیں ہم آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے،نویدقمرنے کہاکہ فنانس بل کا حصہ بنا رہے ہیں، اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنی ہے،حکام نے کہاہم آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے کہ مارکیٹ میں مقابلے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔
سیدنویدقمرنے کہاکہ ہم یہ لکھیں گے کہ اگلے سال سے باقی ایئر لائنز کو بھی یہ چھوٹ ملے گی،ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاکہ کیا باقی ایئر لائنز کو بھی پندرہ سال کیلئے دی جائے گی۔ممبر کمیٹی شرمیلا فاروقی نے کہاکہ پالیسی کسی ایک کیلئے نہیں ہونی چاہئیے پورے سیکٹر کیلئے ہونی چاہئیے،کل کو نئی ایئر لائن آئے گی تو اسے تو پہلے ہی 18 فیصد ٹیکس سے نقصان ہو جائے گا،ہمیں ایک سیکٹر کیلئے نیوٹرل پالیسی دینی چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ گلگت بلتستان میں قائدایوان کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی
جاوید حنیف نے کہاکہ اگر آپ اتنا ریلیف دینا چاہ رہے ہیں تو اس کا امپیکٹ قیمتوں پر بھی آنا چاہئیے، ممبر کمیٹی ارشد عبداللہ نے کہاکہ پی آئی اے کی پہلی نجکاری کی کوشش ناکام ہوئی تھی،انہوں نے شرائط اس لیے رکھی تھیں کہ اپنے فلیٹ میں اضافہ کرنا تھا۔
ممبر کمیٹی ارشد ووہرا نے کہاکہ پی آئی اے کی نسبت باقی ایئر لائنز بہت چھوٹی ہیں، ارشد عبداللہ نے کہاکہ چلیں اس وقت مجبوری تھی، اب دوسری ایئر لائنز کیلئے بھی کر دیں،اس کے بعد کمیٹی نے یکم جولائی 2027 سے باقی ایئر لائنز کیلئے بھی ٹیکس چھوٹ فنانس بل میں شامل کر دی۔