شادی کی تقریبات کی پہلی جھلک،دعا لیپا کاعروسی لباس توجہ کامرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامورگلوکارہ دعا لیپا اور برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے اپنی شادی کی تقریبات کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
30 سالہ گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعدان کا شاندار عروسی لباس خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔
شادی کی تقریب اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع تاریخی مقام میں منعقد ہوئی جسے اس کے شاندار طرزِ تعمیر کی وجہ سے ’’لٹل ورسائی‘‘بھی کہا جاتا ہے۔
دعا لیپا نے شادی کے لیے معروف فیشن ہاؤس شینل کا تیار کردہ خصوصی ہاؤٹ کوچر لباس زیب تن کیا،منفرد لباس میں کرسٹل اور پروں کی نفیس کڑھائی، خوبصورت لو بیک ڈیزائن اور 2 میٹر لمبی ٹرین شامل تھی۔
لباس کی تیاری میں 4 لاکھ 80 ہزار ہاتھ سے سلے ہوئے موتی استعمال کیے گئے، جبکہ لباس کی آرائش کے لیے 25 ہزار پروں کا استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ دعا لیپا نے 6 میٹر لمبا گھونگھٹ بھی اوڑھا جس پر موتیوں اور پروں کی باریک کڑھائی کی گئی تھی،یہ عروسی لباس پیرس میں شینل کے تاریخی ایٹیلیئرز میں ہاتھ سے تیار کیا گیاجسے تیارکرنے میں تقریباً 1155 گھنٹے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:گھر میں آتشزدگی، امریکی اداکار اہلیہ سمیت ہلاک
یاد رہے کہ دعا لیپا مارچ 2025ء میں شینل کے مشہور بیگ کی تشہیری مہم کا بھی حصہ رہی تھیں، جس کے باعث ان کا فیشن ہاؤس کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہوا،وہ ماضی میں بھی متعدد اہم تقریبات میں اس برینڈ کے تیار کردہ ملبوسات پہن چکی ہیں۔