ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٓں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع چترال،دیر، سوات ،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، شانگلہ، کوہستان، پشاور، صوابی، مردان،باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، وزیر ستان ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے ۔ اس دوران میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر ا ضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، تلاگنگ، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال،جھنگ اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم جنوب مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ نگر پارکر،مٹھی،سانگھڑ،میر پور خاص،خیر پور، اسلام کوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے ٹھس، گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ،خریداروں کی چیخیں نکل گئیں
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت بھکر ، سبی ، دالبندین 47، نوکنڈی ،جیکب آباداور دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔