وزیراعظم شہبازشریف پیرس پہنچ گئے

Jun 21, 2023 | 22:01:PM
وزیراعظم شہبازشریف پیرس پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے،وزیراعظم کا پیرس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں،شیری رحمان، سردارایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،فرانس کی میزبانی میں سربراہی اجلاس میں 50سے زائد سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں ۔ 
وزیراعظم فرانسیسی صدر کی جانب سے عشایئے میں شرکت کریں گے،وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی رہنماﺅں کو علیحدگی پراکسانے کا الزام،عمران خان نے پرویز خٹک کو بڑا جھٹکا دیدیا