اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئے

Jul 21, 2025 | 23:25:PM
اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر  کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئے۔

پولیس کو حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر  مٹی کے برتن میں رکھا سفید پاؤڈر ملا جس کے بعد پولیس نے اس پاؤڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر  رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیمیکل تجزیےکے بعد ہی معلوم ہوسکے گاکہ سفید پاؤڈر کیا ہے اور پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کےکپڑے بھی فلیٹ سے لےکر کیمیکل تجزیےکے لیے بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی اور وہ گزشتہ 7 سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش بتا دی؛ مداح حیران رہ گئے