افسوسناک خبر، تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اہل علاقہ اور ورثاء کا شدید احتجاج،ٹرالر ڈرائیور کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نارنگ منڈی کے علاقے رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے،جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل ہیں، موٹر سائیکل سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سےفرار ہو گیا،20 سالہ علی موٹر سائیکل چلا رہا تھا، سامنے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماری،ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا، علاقے میں کہرام مچ گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
اہل علاقہ اور ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئےٹرالر ڈرائیور کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ؒمودی حکومت کی کم بختی،24سیاستی جماعتوں نے گھیرے میں لے کر شدید حملہ کر دیا