بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Jul 21, 2025 | 16:58:PM
بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑروپے سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں معروف ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں  53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جونیئر وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس محمود اے خان نے اس پرریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے، عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی،ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو‘‘میری فلم سے کاپی کر کے بنایا گیا؟ سید نور کا انکشاف
واضح رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے، امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔