مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jul 21, 2025 | 09:44:AM
 مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔

حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کھاریاں؛2نوجوان دریاے جہلم میں ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیا،دوسرا جاں بحق

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، میر پور خاص، مٹھی، تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، سکھر، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق  صوبےکے بیشتر اضلاع میں آج مون سون بارشوں کا امکان ہے اور مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ زیادہ طاقتور ہے جبکہ بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہیں،ترجمان کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈی جی  پی ڈی  ایم  اے عرفان علی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔