شہر قائدمیں بارہ گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق

Jul 21, 2023 | 19:33:PM
شہر قائد لہو لہو، بارہ گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف واقعات میں دو افراد حادثات کا شکار بنے جبکہ ایک خاتون نے خود سے اپنی جان لے لی۔ اسکے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایک بچی سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں۔
اسی طرح فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہدرہ میں درندہ صفت ملزم کی یکے بعد دیگرے 3 بچوں سے جنسی زیادتی
ریسکیو ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق نیوکراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب سے ایک سالہ کی بچی کی لاش ملی جبکہ اورنگی ٹاؤن قطر ہسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اسی طرح گلشن معمار فقیرہ گوٹھ کے نالے سے بھی 1 شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ڈبہ کالونی سیکٹر 5 جی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ڈیفنس فیز 2 بلاک بی 14 گولڈ مارک کے قریب گھر میں 22 سالہ نوجوان لڑکی رفعت نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
اسی طرح پرانا گولیمار ڈاکخانہ کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔