پولیو کے مکمل خاتمہ کا مِشن؛ عائشہ رضا فاروق کی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات

Jan 21, 2026 | 21:38:PM
 پولیو کے مکمل خاتمہ کا مِشن؛ عائشہ رضا فاروق کی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق  نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کر کے ان سے صوبہ میں پولیو کے مکمل خاتمہ کے مشن پر مشاورت کی ہے۔

آج ہونے والی اس ملاقات میں بلوچستان میں انسدادِ پولیو کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عائشہ رضا فاروق نے بلوچستان  میں میر سرفراز بگٹی کی حکومت کی انسدادِ پولیو  کے لئے منظم اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ  پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر تعاون نہایت ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے عائشہ رضا فاروق کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پولیس کا مکمل خاتمہ  ہمارے لئے کوئی عمومی پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ اس مشن کو  ہر صورت مین مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  انگلینڈ گرین لینڈ پر نہیں جھکے گا، پرائم منسٹر سٹارمر اور اپوزیشن لیڈر بیڈینوک ڈٹ گئے