اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف 

Jan 21, 2026 | 19:04:PM
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد کے نجی سکولوں اور والدین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔

چیئرمین پیرا نے اس حوالے سے بتایا کہ والدین کو غیر یقینی صورتحال سے نجات ہوگی، تعلیمی تسلسل بغیر رکاوٹ سے جاری رہے گا۔

ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ رجسٹریشن تجدید کے لیے واضح سالانہ شیڈول مقرر کر دیا گیا ہے، تعلیمی سیشن سے قبل تمام رجسٹریشن معاملات مکمل ہوں گے،نجی سکولوں کے لیے تین سالہ تجدید کی سہولت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی