وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے اور ان سے پاکستان میں حالیہ اصلاحات پر سرسری تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان یا میزبان؟ انڈر19ورلڈ کپ میں آگے کون جائے گا، گھر کون جاےگا؟ فیصلہ کی گھڑی کل شام!
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی خاتون منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری، استحکام کی کوششوں اور ادارہ جاتی اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، محصولات کو متحرک کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں معیشت کی بحالی اور گروتھ کے راستے پر واپس لانے کے لئے اہم اور دور رس اصلاحات کے مشکل مراحل سے گزر جانے پر وزیراعظم شہباز شریف کے عزم، اچھی گورننس اور مینیجمنٹ کی تعریف کی۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی اہم سمٹ مین ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔