پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدے طے پاگئے

Jan 21, 2026 | 13:51:PM
 پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدے طے پاگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق  یہ معاہدے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد باضابطہ طور پر طے پائے۔

اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) تقریباً 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرضے فراہم کرے گا،  ان معاہدوں میں موٹروے کے ایک حصے کی تعمیر اور سماجی شعبے کے دو اہم منصوبے شامل ہیں۔ 

 یہ قرضے ایم-6 سکھر- حیدرآباد موٹروے منصوبے، انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کے لیے غربت سے نجات کا منصوبہ (پی جی ای پی)، جو منتخب انتہائی پسماندہ اضلاع اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کے باہر شرمناک حرکت، سر شرم سے جھک گئے

اعلامیے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے لیے اسکول سے باہر بچوں کے منصوبے کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) کی جانب سے شارٹ ٹرم فنانسنگ (قلیل مدتی مالیات) کے طور پر کموڈٹی فنانسنگ کی مد میں کیے گئے 700 ملین ڈالر کے ایک اور عہد میں سے بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 5 مہینوں میں اب تک 383.78 ملین ڈالر جاری کر دیے ہیں۔