الیکشن کمیشن نے ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی پی پی 167 کے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی پی 167 کے ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طورپر 5 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم اشفاق احمد،عطا فرید،عمیر سیف اور محمد گلزار نےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سےاس نشست کےلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
الیکشن کمیشن نےضمنی الیکشن چارفروری کو کروانے کا پبلک نوٹس جاری کیا تھامگر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد شفیع بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہوچکےہیں جس کااب نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست عرفان شفیع کھوکھر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔