شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف، اب طبیعت کیسی ہے ؟ہسپتال سے خبر آ گئی

Jan 21, 2023 | 12:29:PM
شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف، اب طبیعت کیسی ہے ؟ہسپتال سے خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن  کی انجیو پلاسٹی  کے بعد طبیعت سنبھل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا ، جہاں دل کی 2 شریانیں بند ہونے پر ان کی شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ۔

 ڈاکٹرز کے مطابق صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا  تھا، اس لیے 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔