بہاولپور: چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، منہ کالا کردیا

Jan 21, 2023 | 11:15:AM
بہاولپور: چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، منہ کالا کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہاولپور میں 3 ہزار روپے چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا گیا جس پر پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دکاندار نے 3 ہزار روپے کی چوری کے الزام میں نوجوان کو ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا منہ کالا کر کے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہُنڈی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دکان مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔