میڈیکل کالجز میں داخلوں کے متعلق بڑا فیصلہ،میڈیکل کمیشن ایکٹ آئینی قرار

Jan 21, 2021 | 20:55:PM
میڈیکل کالجز میں داخلوں کے متعلق بڑا فیصلہ،میڈیکل کمیشن ایکٹ آئینی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا،عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 اور ریگولیشن کو آئینی قرار دے دیا ،عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ دوہزار بیس اور ایم ڈی کیٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔
 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس جواد حسن نے اپوا میڈیکل کالج کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن میڈیکل کالجز کےلئے ریگولیٹر کا کردار ادا کرتا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے کہاکہ کسی پرائیویٹ کالج کو فیسوں کی وصولی کے معاملے پر کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی،پرائیویٹ میڈیکل کالجز اضافی فیس وصول نہیں کرسکتے،جسٹس جوادحسن نے کہاکہ کوئی پرائیویٹ میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بغیر داخلہ کرنے کا مجاز نہیں،ایم ڈی کیٹ پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکشن اٹھارہ کے مطابق بالکل درست ہے،ایم ڈی کیٹ کے بغیر کو ئی طالب علم ڈاکٹر نہیں بن سکتا۔

درخواست گزار میڈیکل کالج کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے ،درخواست گزار وکیل نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ دوہزار بیس اور ریگولیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی،درخواست گزار کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کو بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔