فارن فنڈنگ پاناما ٹو ،سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمان کا ہو گا، شیخ رشید

Jan 21, 2021 | 13:30:PM
 فارن فنڈنگ پاناما ٹو ،سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمان کا ہو گا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اورپاناما  ٹو بنے گا۔ مریم نواز کی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں، مریم نواز کو مشورہ ہے وہ دستاویز پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں۔ اپوزیشن لانگ مارچ کرے بھرپور تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید نے نادرا سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے تعاون کیا۔ فضل الرحمان دعوت دیتے تو اسرائیل کیخلاف ریلی میں شامل ہوتا۔ فضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں ان کے ساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا اب بھی ہوگا۔ختم نبوت کیخلاف قانون میں فضل الرحمان نے ن لیگ کا ساتھ دیا۔ کراچی کو مکمل طور پر سیف سٹی بنایا جائیگا۔ کراچی میں کیمرے لگانے کیلئے رینجرز کو ہدایت کر دی، اپنی ذمہ داریوں میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا۔

ملک بھر میں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔ نادرا کے مزید 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ نادرا کی 300 نئی گاڑیاں تیار ہو رہی ہیں نادرا کی 16 گاڑیاں کراچی میں آپریشنل ہیں، پاسپورٹ میں چِپ لگا کر ای پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں۔